English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقوام متحدہ کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کا یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا خیرمقدم

نیویارک:اقوام متحدہ کے سربراہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین میں 36 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے بتایاکہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہناتھا کہ یہ عمل اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق منصفانہ امن کی جگہ نہیں لے سکے گا۔

روس کی جانب سے یوکرین میں جنگ بندی آرتھوڈوکس کرسمس کیموقع پر کی گئی ہے۔کریملن سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ روحانی رہنما کرل کی درخواست پر روسی فیڈریشن کے وزیر دفاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ 6 جنوری دن 12 بجے سے 7 جنوری رات 12 بجے تک سیزفائر رکھا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے