ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اتحادی حکومت نے بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کیا

اسلام آباد:اتحادی حکومت کے 9 ماہ کے دوران بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

موجودہ حکومت میں پٹرولیم مصنوعات 83.65 روپے تک فی لیٹر مہنگی ہوئیں جبکہ پی ٹی آئی دور میں پٹرولیم مصنوعات 54.62تک مہنگی کی گئی۔

اتحادی حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا،بجلی صارفین نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا بوجھ الگ برداشت کیا۔

بدھ کے روز اتحادی حکومت کے 9 ماہ مکمل ہو گئے،اتحادی حکومت کے 9 ماہ کے دوران پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ہوا،موجودہ حکومت میں پٹرولیم مصنوعات 83.65 روپے تک فی لیٹر مہنگی ہوئیں۔

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 64روپے 96 پیسے کا اضافہ کیاگیا، لائی اسپیڈ ڈیزل 83 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا،مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 46روپے 27پیسے کا اضافہ کیا گیا،لائٹ ڈیزل آئل 50روپے 69 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے دور میں پٹرولیم مصنوعات 54.62 تک مہنگی کی گئی تھیں،اتحادی حکومت نے بجلی صارفین پر ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالا،بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 12.67 روپے تک فی یونٹ مہنگی کی گئی، بجلی صارفین نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کا بوجھ الگ برداشت کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں