English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کی 34جیلوں کو سولر پینل پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات مکمل

jails of Punjab

سرگودھا : حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کی 34جیلوں کو سولر پینل پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کی جیلوں کو مرحلہ وار سولر پینل پر منتقل کرکے بجلی کی بچت کی جائیگی اس سلسلہ میں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی تمام جیلوں کو مرحلہ وار سولر پینل پر تبدیل کیا جارہا ہے اس سے جہاں بجلی بچت ہوگی وہاں پر ہسپتالوں میں بجلی کی 24گھنٹوں فراہمی کو بھی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

دوسرے مرحلہ میں صوبہ بھر کے تمام چھوٹے بڑے سرکاری ہسپتالوں بنیادی مراکز صحت کو سولر پینل پر منتقل کیا جائیگا تیسرے مرحلہ میں صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار سولر پینل پر منتقل کیا جائیگا جس کیلئے حکومت نے متعلقہ محکموں کو فنڈز کی فراہمی کیلئے وزارت خزانہ کو ہدایت کی ہے اور تمام محکموں سے ان کی بلڈنگز کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلہ میں ان بلڈنگز کو سولر پینل پر منتقل کیا جائیگا جہاں پر لوڈ شیڈنگ زیادہ ہے جس کے بعد دیگر بلڈنگز کو سولر پینل پر منتقل کردیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے