English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلدیاتی انتخابات، تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان

holiday

کراچی: شہر قائد اور حیدرآباد میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے تیاری مکمل کرلی ہے، اسکول اور کالجز میں کل ہفتہ 14جنوری کوعام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار 15 جنوری کو کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ نوٹیفکشین کا اطلاق محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ماتحت چلنے والے تمام اداروں پر ہوگا۔

کالجز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں ہفتہ 14 جنوری کو کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے