ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی خاتون وکیل جود الحارثی اقوام متحدہ میں پولیٹیکل افئیر آفیسر تعینات

سعودی خاتون وکیل جود الحارثی اقوام متحدہ میں پولیٹیکل افئیر آفیسر تعینات

ریاض:سعودی انون دان جود الحارثی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر میں سیاسی امور کی افسر مقرر کر دی گئی ہیں۔ الحارثی کو اس منصب کے لیے ان کے کامیاب اور عملی تجربے کے پس منظر کی وجہ سے لیا گیا ہے۔

مذید پڑھیں: سعودی عرب میں نئے ڈیجیٹل فیشن ڈیزائن پروگرام کا آغاز

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جود الحارثی اس سے قبل جنیوا انٹرنیشنل کانفرنس میں او آئی سی کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ نیز یورپ میں مسلم یوتھ سے متعلق ایک کانفرنس میں بھی او آئی سی کی طرف سے شرکت کر چکی ہیں۔

الحارثی نے برطانوی یونی ورسٹی سے بین الاقوامی قانون اور سیاسی امور میں ڈگری لے رکھی ہے اور مختلف ممالک میں کئی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔وہ اس سے قبل ریاض کے یو این آفس میں کام کر چکی ہیں، کیلیفورینا کی وفاقی عدالت کے ساتھ کام کرنے کے علاوہ کئی بین الاقوامی لا کمپنیوں میں بھی کام تجربہ رکھتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں