ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلدیاتی انتخابات: جماعت اسلامی کا ایک گھنٹے میں نتائج فراہم نہ کرنے پر دھرنا دینے کا اعلان

occupying

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ پریزائڈنگ آفیسر نے اگلے ایک گھنٹے میں فارم11اور 12 فراہم نہ دکیے گئے تو شہر بھر میں یا پھر الیکشن آفس کے باہر دھرنا دیں گے۔

ادارہ نور حق میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ پریزیڈنگ آفیسر جب تک فارم 11اور 12 دستخط کرکے اور انگوٹھا لگا کرہمارے پولنگ ایجنٹ کے حوالے نہیں کرینگے ، اُس وقت تک کے ہمارے کارکنان پولنگ اسٹیشن سے باہر نہیں آئیں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کم بیک کے طور پر واپس آئی ہے، سندھ حکومت نتائج میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، بلدیاتی انتخابات کا انعقاد عوا م اور جماعت اسلامی کی فتح ہے، عوام پولنگ اسٹیشنوں کا گھیراؤ شروع کردے، سندھ حکومت کے کچھ ڈیسیز نتائج جاری کرنے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے مینڈیٹ پر حملہ نہیں کرسکتے،عوام نے بڑی امیدوں کے ساتھ ہمیں ووٹ دیا ہے،انتخابات کا نتیجہ ہمیں فوری فراہم کیا جائے ورنہ ہم کوئی بھی آئینی قدم اٹھا سکتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنی پوری مدت میں پنجاب میں بلدیاتی انتخاب نہیں کروائے، ہم کسی صورت میں بھی دھاندلی نہیں ہونے دیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں