English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے عوام کا مینڈیٹ فوری دیا جائے، ڈاکٹر اسامہ رضی

کراچی:نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کا مینڈیٹ فوری دیا جائے، ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، ہمارے اوپر ڈاکا ڈالنے والےکوئی اور نہیں صوبے کے عہدیدار ہیں۔

بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی واضح اکثریت کو کم کرنے اورجیتی ہوئی نشستیں چھیننے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس،نزد ہینو پاک موٹرزسائٹ کراچیDROکے باہر جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے  امیدوار ڈپٹی کمشنر کے پاس رزلٹ لے کر گئے تو انہوں نے کہاکہ اوپر سے فیصلہ آئے گا تو تبدیل کردیں گے۔

نائب امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سن لیں کہ اپنی  غلطی درست کریں،ایسا کوئی فیصلہ نہ کرے جس سے پورے شہر کا رد عمل ظاہر ہو،،ڈپٹی کمشنر جماعت اسلامی کے مینڈیٹ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے کہاکہ  پی ٹی آئی کی قیادت بھی اپنے گھروں سے نکل کر اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ حاصل کریں، جماعت اسلامی پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ ہے، اگر  پی ٹی آئی کی قیادت کارکنان کے ساتھ احتجاج میں شریک نہیں ہوگی تو حافظ نعیم الرحمن احتجاج میں آئیں گے۔

ڈاکٹر اسامہ رضی کا کہنا تھا کہ  اگر ڈپٹی کمشنر اس طرح کے غیر منصفانہ فیصلے کریں گے تو ملک اسی طرح بے یارومددگار رہے گا،  ڈپٹی کمشنر آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جماعت اسلامی کا جائز مینڈیٹ دیا جائے، جماع اسلامی الیکشن کمیشن اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 11اور12کے مطابق جماعت اسلامی کی نشستوں کی تصحیح کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے