ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی: صحابہؓ، اہلبیتؓ و امہات المومنینؓ کی توہین پر عمرقید کا قانون منظور

National Assembly

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظامؓ و امہات المومنینؓ کی توہین پر عمر قید کی سزا کا بل منظور کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ دوران اجلاس جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے صحابہ کرامؓ و اہلبیت عظامؓ و امہات المومنینؓ کی توہین روکنے سے متعلق بل 2022ء پیش کیا جسے ارکان نے متفقہ طور پر منظور کیا۔

نئے قانون کے تحت صحابہؓ و اہلبیتؓ عظام اور امہات المومنینؓ کی توہین پر کم سے کم سزا 10 سال جب کہ زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوگی جب کہ پرانے قانون میں یہ سزا 3 سال تک تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں