English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور اسکول واقعہ ،انتظامیہ نے طالبات کو اسکول سے نکال دیا

لاہور:کےعلاقے ڈیفنس میں واقع نجی اسکول کی انتظامیہ نے تشدد کا شکار لڑکی سمیت 5 طالبات کو اسکول سے نکال دیا،

واقعہ کی تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے 5 افراد پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی جبکہ پولیس حکام نے کہا ہے کہ اسکول انتظامیہ پولیس سے تعاون نہیں کررہی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تفتیشی افسر کو نہیں دی گئی۔ 

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کے 4 چشم دید گواہوں کے بیان قلم بند کرلیے گئے ہیں۔ طالبہ پر تشدد کیس میں نامزد 7 ملزمان میں پرنسپل بلال، کنٹین ملازم ناصر، حنان جتوئی، عبدالحنان ،سومیت، محمد حسن اوراسماعیل شامل ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے 5 افراد پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں لاہور کے ایک اسکول میں نشہ کرنے سے روکنے پر 3 طالبات نے اپنی ساتھی پرتشدد کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے