English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین میں قدرتی گیس کی پیداوار میں 6.5 فیصد اضافہ

بیجنگ:چین میں قدرتی گیس کی پیداوار میں دسمبر 2022 کے دوران استحکام رہا۔

قومی بیورو برائے شماریات کے مطابق ملک میں دسمبر کے دوران 20.4 ارب مکعب میٹرز قدرتی گیس پیدا ہوئی جوایک برس قبل کی نسبت 6.5 فیصد زائد ہے۔

بیورو نے کہا ہے کہ یہ شرح نمو نومبر کی نسبت 2.1 فیصد پوائنٹس کم ہے۔چین میں قدرتی گیس کی پیداوار 2022 میں 217.8 ارب مکعب میٹرز رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 6.4 فیصد زائد ہے۔ملک نے اس عرصے میں 10 کروڑ 92 لاکھ 50 ہزار ٹن قدرتی گیس درآمد کی جو گزشتہ برس کی نسبت 9.9 فیصد کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے