English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد کی گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے، شاہ محمود قریشی

new taxes

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ فواد چو ہدری کا کیا قصور ہے؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟۔

انہوں نے کہا کہ فواد چو ہدری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے، پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے