ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان گرفتار ہوا تو اسکی مقبولیت مزید بڑھے گی، شیخ رشید

popularity

لاہور: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اگر عمران خان کو گرفتارکیا گیا تو اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نااہل کروانا چاہتے ہیں لیکن عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ 13 پارٹیاں انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہیں اور اگر عمران خان گرفتار ہوا تو اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو گا۔ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ ڈالر کو 200 روپے تک لائیں گے لیکن اب ڈالر کی قیمت 255 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

شیخ رشید احمد نے عمران خان کو کراچی سے ٹرین مارچ شروع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ کراچی سے ٹرین میں چلیں اور خیبر تک سفر کریں۔ یہ عوام آپ کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ جمعرات تک عمران خان بالکل تندرست ہوجائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں