ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیانات سے لگتا ہے عمران خان کو گرفتار ہوجانا چاہیے، رانا ثنا

go out

لندن: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں ہے لیکن عمران خان کے بیانات سے تو لگتا ہے کہ انہیں ایک بار گرفتار ہوجانا چاہیے تاکہ ہم دیکھ ہی لیں کہ یہ کیا طوفان لانا چاہتے ہیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست ہے، جن کو لگتا ہے کہ فواد چوہدری کی گرفتاری حکومتی انتقام ہے وہ ایک بار جا کر ایف آئی آر دیکھ لیں انہیں پتہ چل جائے گا کہ مقدمہ الیکشن کمیشن کی طرف سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ کل پاکستان واپس جارہاہوں، آج نوازشریف سے میٹنگ ہے، نواز شریف سے ہدایات لے کر مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب اور کے پی کا دورہ شروع ہوگا، فواد چوہدری کیخلاف ایف آئی آر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج ہوئی۔

الیکشن کمیشن کیخلاف فواد چوہدری نے بات کی جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران نیازی کی گرفتاری کے حق میں نہیں لیکن جس قسم کی عمران نیازی گفتگو کر رہے ہیں میرا ذہن بنتا ہے کہ انہیں گرفتار کرنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں