ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی قیادت نے سرجوڑ لیے

leadership

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کی زیرصدارت میں اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں پارٹی کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران تمام حلقوں سے الیکشن لڑیں گے یا نہیں تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔

اجلاس میں ضمنی الیکشن کے حلقوں میں پہلے سے جیتے ہوئے امیدوران کو ٹکٹ دینا ہے یا ردوبدل کرنا ہے کے معاملات پر غور کیا گیا ہے۔پارٹی قیادت کو اپنی اپنی تجاویز دو روز میں مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے، ضمنی الیکشن کے حلقوں میں کس کو لانا ہے اور کس کو نہیں حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں