ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل فی لیٹر کی قیمتوں میں 35،35 روپے اضافے کا اعلان

اسلام آباد :وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فوری طور پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے کے بڑے اضافے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کی خبریں سامنے آئیں اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 11 فیصد تک کا اضافہ ہوا، ہمیں ان سب چیزوں کو سامنے رکھنا پڑے گا۔

حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ان کی قیمتوں کا اطلاق آج دن گیارہ بجے سے کیا جائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کی جانب سے کیا گیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں اضافے اور روپے کی قدر گرنے کے بعد سے کئی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 47 روپے، 50 روپے اور 80 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں