ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور آئی ایم ایف میں اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کل شروع ہوں گے

اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن آج 10 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے گا، جس کے بعد پاکستان کے ساتھ 9 ویں اقتصادی جائزے پر مذاکرات کل (منگل) سے شروع ہوں گے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ 9 ویں اقتصادی جائزے کی تکمیل پر پروگرام ٹریک پر آنے اور ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے، اس سلسلے میں ہونے والے  مذاکرات میں آئی ایم ایف کو جولائی تا دسمبر 2022ء معاشی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو سیلاب سے 30 ارب ڈالر کے نقصانات اور اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی اور ٹیکس محاصل، ایکسچینج ریٹ سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف کے جائزہ وفد کو کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے، انرجی سیکٹر اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، جب کہ گردشی قرضے اور نجکاری پروگرام میں پیشرفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ جائزہ مشن کی پاکستان آمد سے قبل ہی متعدد شرائط پوری کی جاچکی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ بجلی و گیس سے متعلق بھی جلد فیصلہ متوقع ہے، جس کے بعد آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزے اور پروگرام کو ٹریک پر لانے کی کوشش کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں