English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صحافی عمران ریاض لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار

لاہور: صحافی عمران ریاض خان کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ان کے متنازعہ بیانات پر گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اینکر پرسن کو لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ متحدہ عرب امارات جا رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران ریاض کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ان کو اسی دن گرفتار کیا گیا جب پی ٹی آئی کے اتحادی شیخ رشید احمد کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے ایف آئی اے نے جولائی 2022 میں بھی صحافی عمران ریاض کو دبئی جانے والی پرواز سے آف لوڈ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے