English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غیرملکی فوجی دستوں کی ضرورت نہیں، عراقی وزیراعظم کا دو ٹوک اعلان

بغداد:عراق کے وزیراعظم شیعہ السوڈانی نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوجی دستوں کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے کہ عراق کو مسلح دستوں کی ضرورت نہیں۔

عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارا سیکیورٹی ڈھانچہ کسی بھی قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، عراق میں بین الاقوامی فوجی اتحاد کی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ فوجی دستے کب تک یہاں قیام کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ  ان کا مشن اور ذمہ داریاں اور تعاون کے شعبے واضح اور شفاف انداز میں بتائے جائیں اور انہیں ایک قانونی شکل دی جائے جسے سیاسی جماعتوں اور پالیمنٹ کے سامنے رکھا جاسکے۔

عراقی وزیراعظم نے کہا کہ حکومت اتحادی فوجوں سے مذاکرات کر رہی ہے اور ہم نے اپنی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی ایک ٹیم بنائی ہے جو ان مذاکرات کی سربراہی کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے بعد ہم حتمی فارمولے پر پہنچیں گے جس کے تحت بین الاقوامی فوجی دستوں کو از سر نو منظم کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے