ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 رحیم یار خان میںموٹر وے ایم فائیو پرالمناک حادثہ ، 2افراد جاں بحق، ایک زخمی

رحیم یارخان:موٹر وے ایم فائیو پر ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب تیز رفتار کار ٹائر پھٹ جانے کے باعث حفاظتی بیریر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ظاہر پیر انٹر چینج کے قریب حادثہ تیز رفتار کار کے ٹائر پھٹ جانے کے باعث پیش آیا ، کار میں سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئے اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی ۔ریسکیو کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق افراد کار میں بری طرح پھنس گئے ، ریسکیو ٹیم نے کٹر کی مدد سے لاشوں کو نکال کر شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں