کراچی:کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہا ہے کہ کثیرالقومی بحری مشق امن 10 سے 14 فروری تک کراچی میں منعقد ہوگی۔
کثیرالقومی بحری مشق امن میں 50 سے زائد ممالک کی بحری افواج شرکت کر رہی ہیں۔ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آٹھویں کثیرالقومی بحری مشق امن کی میڈیا بریفنگ کا کراچی میں انعقادکیا گیا۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میڈیا کو بریفنگ دی۔
کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ 2007 سے امن مشقوں کا انعقاد کر رہی ہے۔کثیرالجہتی بحری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی انتہائی اہم ہے۔
کثیرالقومی بحری مشق امن میں معلومات کے تبادلے سے مشترکہ بحری مفادات کے تحفظ کو فروغ ملے گا۔کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
