ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

حیدر آباد:پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کوٹری میں بڑے حادثے سے بچ گئی۔ 

ریلوے انتظامیہ کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کی بوگیاں کوٹری سٹیشن کے قریب الگ ہوگئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے انتظامیہ نے کہاکہ ٹرین تیز رفتاری کے سبب ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک پر جاتے ہوئے دو حصوں میں تقسیم ہوئی، مسافروں کو متاثر ہونے والی ایک بوگی سے اتار دیا گیا۔

حکام کے مطابق حادثے کے سبب حیدر آباد سے کراچی کی آمدوروفت معطل ہوگئی، ٹرینوں کو حیدر آباد سٹیشن پر روک دیا گیا، حیدرآباد سٹیشن پر پاکستان ایکسپریس مہران، قرارقرم ایکسپریس اور ملت ایکسپریس سمیت دیگر گاڑیاں متاثر ہوئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں