ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کی تاریخ نہ ملی تو بحالیٔ آئین تحریک چلانی پڑے گی، پی ٹی آئی

protest

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 3دن گزر گئے تو آئینی مسائل پیدا ہوں گے، الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو ہمیں آئین کی بحالی کے لیےتحریک چلانی پڑے گی۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے کہا کہ آئین کہتا ہے الیکشن کا انعقاد کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ذمہ داری پوری نہ ہونے کی صورت میں اس کا نتیجہ بھی آئین میں لکھا ہوا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ ان کو سیاسی موت نظر آرہی ہے، یہ عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کررہے۔تحریک انصاف آئین کے ساتھ کھڑی ہے، کارکنان حلقوں میں اتریں اور انتخابی مہم شروع کریں، الیکشن آ رہا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں 12کروڑ سے زائد لوگوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، اگر 90روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو آرٹیکل 6میں سزا موجود ہے، انتخابات ہونے سے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ نہیں دی جاتی تو ہمیں آئین کی بحالی کے لئے تحریک چلانی پڑے گی، پی ڈی ایم پہلے عوام، پھر الیکشن اب عدالت سے بھاگ رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں