ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف نے ملک چلانا ہے تو حکمران حکومت چھوڑ دیں، ضیاء الدین انصاری

لاہور:امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے قوم پر بجلی بم گرانے کے منصوبے کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف نے ملک چلانا ہے تو نااہل حکمرانوں کا ٹولہ حکومت چھوڑ دے۔

ضیاالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہاکہ آئی ایم ایف کے غلام اورظالم حکمران مہنگائی کے ذریعے عوام کے خون کاآخری قطرہ بھی نچوڑ لینا چاہتے ہیں، 170 ارب کے ٹیکسز ،منی بجٹ اور اداروں کی نجکاری کیخلاف پوری قوم کو منظم کریں گے، آئی ایم ایف کی ایما پر منی بجٹ اور نئے ٹیکسز کو مسترد کرتے ہیں ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  وزیر اعظم شہباز شریف عوام کے ریلیف کیلئے اپنے کپڑے بیچنے کی بات کیا کرتے تھے اورآج پورا ملک آئی ایم ایف کو بیچنے پر تل گئے ہیں جو ناقابل قبول اور ناقابل برداشت ہے، سابقہ اور موجودہ کرپٹ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی جہنم بن گئی ہے ۔

 امیر لاہور نے مزید کہا کہ عوام نے ملک کی تینوں بڑی پارٹیوں کو آزما لیا سب ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ۔ اب قوم جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دے کیونکہ جماعت اسلامی ہی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے اور حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سڑکوں اور ایوانوں میں آواز بن کر گونج رہی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں