English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان نے دو دن سے آئین اور قانون کو یرغمال بنایا ہوا ہے، مریم اورنگزیب

rights of journalists

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے قانون کو جنگل کا قانون بنانے والے نے دو دن سے آئین، قانون کو یرغمال بنایا ہوا ہے، آج یہ تماشا پوری قوم اور دنیا دیکھ رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ  انصاف اور قانون کا پورا نظام ایک شخص کی ضد، انا اور تکبر کے سامنے بے بس نظر آتا ہے، ایک ذہنی مریض کی انا آئین، قانون، عدالت سمیت ہر چیز سے بڑی ہے۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اللہ کی شان کہیں یا مکافات عمل! سیاسی مخالفین کی بیماریوں، پلیٹ لیٹس،ہسپتال میں آخری سانس لیتے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے احساسات کا تمسخر اڑانے والا آج “بزرگ” اور “بیمار” بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ایک شخص اپنی ضد، انا اور تکبر میں آئین، قانون، کسی جج اور عدالت کو ماننے کو تیار نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے