English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی حکومت کی 58 ممالک کیلیے آن لائن حج رجسٹریشن کی سہولت

ریاض: حج سیزن کے بھر پور استقبال کے لیے سعودی حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں 58ممالک کے عازمین حج کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق عازمین درخواست دینے، ریزرویشن کرنے اور ای پیمنٹ کرنے کے ساتھ حج پیکجز منتخب کرسکتے ہیں۔

سعودی عرب نے اس سال کے حج کے لیے تقریباً 58 ممالک کے مسلمان عازمین کی آمد کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ای پلیٹ فارم کی نقاب کشائی کی ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے آئندہ حج سیزن کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے مملکت کی حکومت کی جانب سے ابتدائی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر یورپ، امریکا اور آسٹریلیا کے عازمین حج کے لیے hajj.nusuk.sa پلیٹ فارم کے آغاز کا اعلان کیا۔

سعودی وزارت حج  نے کہا ہے کہ نئی سروس ان ممالک کے عازمین کو درخواست دینے، ریزرویشن کرنے اور ای پیمنٹ کرنے کے ساتھ ساتھ حج سے متعلق خدمات جیسے رہائش، کھانا، پروازیں، رہنمائی اور نقل و حمل کے پیکجز منتخب کرنے کے قابل بناتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے