ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ظالم حکمرانوں نے مہنگائی متوسط گھرانوں پر مسلط کر دی ہے، ضیاء الدین انصاری

لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے  کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں نے مہنگائی کا جن متوسط اور غریب گھرانوںمسلط کردیا ہے، غریب گھرانے کے افراد کا جینا محال ہو گیا، آئی ایم ایف کی ایما پر عوام پر مسلط کیے گئے منی بجٹ میں 170 ارب روپے کے ظالمانہ ٹیکسز  نے غربیوں کی  کمر توڑ دی ہے۔ 

ضیا الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،بجلی گیس کے اضافہ کے ساتھ روزمرہ اشیائے ضروریہ میں ہوشر با اضافہ سے عوام پریشان،مرغی کا گوشت 650،بیف 700،مٹن 1700،گھی درجہ اول 680،درجہ دوم گھی 580روپے تک جاپہنچی ہے جبکہ دالیں،سبزیاںاور پھلوں کے نرخوں میں بھی 20سے 30روپے تک اضافہ ہو گیا۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ  بجلی، پٹرول اور گیس کی قیمتوں اضافہ اثرات مزید چند روز تک مہنگائی میں مزید اضافہ کریں گے۔ قائدین نے مزید کہا کہ بجلی، گیس، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے آٹا، چینی، گھلی، سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی  ہیں۔ ملک کا غریب فاقوں اور خدکشیاں پر مجبور جبکہ کرپٹ حکمران طبقہ اور بے لگام بروکریسی   کو عوامی مسائل  سے کوئی سروکار نہیں۔

انہوں نے کہاکہ   پی ٹی آئی کو اقتدار ملا تو اس نے 4 سال صرف یہ کہنے میں ضائع کردیے کہ ہم ن لیگ کا ڈالا ہوا گند صاف کررہے ہیں، اب پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کا بھی یہی ترانہ ہے، حقیقت یہ ہے کہ تینوں نے گند ڈالا، جماعت اسلامی ہی حقیقی صفائی مہم شروع کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں