ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ٹول پلازہ پر فائرنگ، حساس ادارے کے 3 اہلکار زخمی، 2ملزمان گرفتار

اسلام آباد:اسلام آباد ٹول پلازہ پر ٹیکس نہ دینے کے تنازعہ پر ملزمان کی فائرنگ سے حساس ادارے کے 3 اہلکارزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ  اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی کوئیک ایکشن فورس نے ملزمان باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم فرار ہوگیا۔حکام کے مطابق بڑے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ملزمان سے جب ٹول پلازہ پر ٹیکس مانگا گیا ، تو انہوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کی زد میں آکر حساس ادارے کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد آنے والی گاڑی کو ایم ٹیگ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے ٹول پلازہ پر روکا گیا تھا۔تین کارسواروں نے پہلے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا، پھر اندھا دھند فائرنگ کی اور ٹول پلازہ بیرئیر توڑ کر فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکاروں محمد ذیشان ، عامر شہزاد اور عمر بلال کو فوری طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ 

پولیس نے گاڑی کی رجسٹریشن سے شناخت کرکے گھر پر چھاپہ مارا، جہاں سے مرکزی ملزم حسنین شاہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تاہم اس کے باپ امتیاز شاہ اور بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ تلاشی کے دوران گھر سے بھاری ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔ پولیس نے گھر میں موجود دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور مورگاہ میں الگ الگ مقدمات درج کیے گئے۔ پولیس کے مطابق قانون شکنی کرنے والے پولٹری بزنس کے مالکان ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں