کراچی:صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہری گاڑی میں لائسنس یافتہ اسلحہ لے جا سکتے ہیں، نمائش پر پابندی ہے،عمران خان سندھ میں بھی جیل بھروتحریک چلائیں پک اینڈ ڈراپ کی سہولت فراہم کریں گے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بغیررجسٹریشن گاڑیوں کی پکڑدھکڑجلد شروع ہوجائے گی قانون سے بالا ترکوئی نہیں ہے، پولیس اور ایکسائزڈیپاٹمنٹ نے کارروائی شروع کردی ہے آج اور کل بڑا کریک ڈاؤن شروع ہوجائے گا قانون کسی کوہاتھ میں لینے نہیں دی جائے گا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ نمبر پلیٹس کا مسئلہ ہو یا ہتھیاروں کی نمائش سب پر سختی کی جائے گی، حکومت نہیں چاہتی عوام کو پریشانی ہو، کوئی سفارش کام نہیں آئے گی، ہر کوئی اپنا قبلہ خود ٹھیک کر لے،عمران خان صرف عدالتوں سے ریلیف چاہتے ہیں۔
