English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان خود ڈوب گیا، اپنی بیٹی کو انصاف نہ دے سکا، مریم صفدر

fill the jails

گوجرانوالہ:مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان خود بھی ڈوب گیا اور اس نے اپنے سہولت کاروں کو بھی ڈبو دیا، جو اپنی بیٹی کو انصاف نہ دے سکا وہ ملک کو کیا انصاف دے گا؟

مریم صفدر نے کہاکہ ہمیں امپورٹڈ کہنے والا خود ایکسپورٹ ہونے کو تیار بیٹھا ہے، کل تک امریکی سازش کا رونا رونے والے آج امریکیوں کے پاؤں پکڑ رہے ہیں، 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر الیکشن چوری کیا گیا تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے فتنے، نوسرباز، گھڑی چور کو پہلے گوجرانوالہ نے پہچانا تھا، اس کا 2014 کا ناکام دھرنا سب کو یاد ہے، بڑی تکلیف ہے مریم نے یہ کہہ دیا، وہ کہہ دیا، پرویز الہی کی آڈیو سنی ہے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد کی آڈیو سنی؟ فواد چودھری کی آڈیوسنی ہے ناں؟

انہوں نے کہا کہ اب یہ نہ کہہ دینا ٹرک مریم نواز چلا رہی تھی، یہ ٹرک اس ملک کو لے کر بیٹھ گیا ہے، اس ٹرک کے چاروں پہیے پنکچر کر کے گھر بھیجیں گے، اب مریم نواز کو کوئی تقریر کرنے کی ضرورت نہیں، جہاں ٹرک چلتا دیکھو گے خود ہی سمجھ جاؤ گے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ  جب مریم نواز شیشہ دکھاتی ہے تو توہین عدالت یاد آجاتی ہے، توہین عدالت تب نہیں ہوتی جب منتخب وزیراعظم کو باہر کر دیتے ہو۔انہوں نے کہا کہ توہین عدالت تب ہوتی ہے جب تم اپنی جائیداد، بیٹی چھپاتے ہو۔ پاناما سے کیس شروع ہوا تو بیچ میں سے اقامہ نکلا، اپنے باپ کا ہاتھ پکڑ کر ہفتے میں 5 دن پیش ہوتی تھی تب توہین عدالت نہیں ہوتی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ الیکشن کے میدان میں اترچکی ہے، یاد رکھنا ہارنے نہیں جیتنے کے لیے میدان میں اترے ہیں، ہمیں کہتے ہیں الیکشن سے ڈرتے ہیں چوہے کی طرح چھپنے والو اپنا انتخابی نشان ٹرک رکھ لو۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ہاتھ، پاں باندھے ہوئے ہیں، جو بڑا مجرم ہے وہ آج بھی دندناتا پھر رہا ہے، سنا ہے ٹانگ کا پلاسٹر اتارنے کے لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے