English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوکرینی پائلٹوں کوایف 16 طیاروں کی ٹریننگ دینے کا امریکی منصوبہ

missiles

واشنگٹن :امریکی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ آنے والے ہفتوں میں پینٹاگان کی طرف سے یوکرینی پائلٹوں کو فضا میں ایف 16لڑاکا طیاروں کی تربیت شروع کرنے کے لیے تیار کردہ منصوبے کی منظوری دے رہی ہے۔یوکرینی پائلٹوں کویہ تربیت امریکی فوجی اڈوں پر دی جائے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اہلکارنے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ وہ ابھی اس معاملے پر بات کرنے کے مجاز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف 16 طیاروں کے تربیتی عمل میں کم از کم 10 ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ان کی دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کے لیے تربیتی پروگرام بھی ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے یہ قدم اٹھانے کا رجحان امریکا پر یورپی اتحادیوں کے دبا کے بعد سامنے آیا ہے۔ کانگریس کے ڈیموکریٹک اور ریپبلکن ارکان کی اکثریت کی جانب سے یوکرینی فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے عمل کو تیز کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس کے ساتھ ڈیموکریٹک ارکان کا کہنا تھا کہ ماسکو کے خلاف جنگ کو فوری طور پر حل کرنے پر مجبور کریں اور ان کی مدد کریں۔

امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ ان کا ملک روس کے ساتھ طویل المیعاد تنازع نہیں چاہتا۔پینٹاگان کی جانب سے وائٹ ہاس میں جمع کرائے گئے منصوبے کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ تقریبا 120 یوکرینی پائلٹ F-16 لڑاکا طیاروں کی تربیت تقریبا 8 سے 10 ماہ تک کریں گے، بشرطیکہ یہ جنگی طیارے امریکی فضائیہ کے اختیار میں رہیں۔البتہ اگر یوکرین کے حوالے سے کوئی سیاسی پیش رفت ہوتی ہے تو اس صورت میں ٹریننگ کا عمل یوکرین میں منتقل ہوسکتا ہے۔

اہلکار نے وضاحت کی کہ اس طرح کا ایک قدم یعنی قبل از وقت تربیتی کارروائیوں کا آغازدوسرے ممالک بھی کریں گے۔ برطانیہ ٹورنیڈوجنگی طیاروں اور فرانس “میراج” جنگی طیاروں کی ٹریننگ دے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے