ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کی تیاریاں تیز کر دیں ،الیکشن کمیشن کا پیر یا منگل کے روز شیڈول جاری کرنے کا قوی امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ سے نہ لینے اور پنجاب کے انتخابات کے لیے رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو مزید خط نہ لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر سے ڈی آر اوز اور آر اوز کی فہرست مانگ لی ہے، صوبائی الیکشن کمیشن آج فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائے گا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آئندہ ہفتے افسران کی ٹریننگ کا آغاز کرے گا، الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی انتخابات کے اخراجات کا تخمینہ لگالیا، دونوں صوبوں میں 30 ارب سے زائد کے اخراجات آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے وزارت خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، خط میں وزارت خزانہ کو فوری فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی جائے گی، الیکشن کمیشن وزارت خزانہ کو 25 ارب روپے جاری کرنے کے احکامات جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن انتخابات میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے لیے وزارت داخلہ کو بھی آئندہ ہفتے خط لکھے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات 30 اپریل کو کرانے کا اعلان کیا تھا، ڈاکٹر عارف علوی نے تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں پر غور کرنے کے بعد کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں