کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہےکہ حکومت نے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہانہ کیا تو بلوچستان وملک بھر میں بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ جھوٹے مقدمات ،گرفتاری تشدداور بے بنیادجھوٹے پروپیگنڈے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو وعوامی حقوق کی جدوجہد سے نہیں رکواسکتے ،مولاناہدایت الرحمان بلوچ پرجھوٹے مقدمات ،گرفتاری کے خلاف اور مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی رہائی کیلئے 9مارچ کو احتجاج کیا جائیگا۔
رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ دھرنے ،ریلیاں اورعوامی احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے ، مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کو دوماہ سے بلاوجہ جھوٹے مقدمات ،الزامات میں قیدکرنا بدترین ظلم وجبر ہے حکومت مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پربننے جھوٹے مقدمات ختم کرکے انہیں فوری طور رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ دو ماہ سے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ بلاوجہ ،مخالف سیاسی پارٹی،اسٹبلشمنٹ کی ایماء پرقید کیا گیا ہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر نارواجھوٹے مقدمات کے خاتمے ،گوادر حق دوتحریک کے تسلیم شدہ مطالبات منوانے ،مولاناکی رہائی کیلئے عدالت کے اندراورباہر بھرپور تحریک چلائیں گے۔

