ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے ہمارا میزائل گرایا تو اعلان جنگ سمجھا جائیگا، شمالی کوریا

پیانگ یانگ :شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے الزام عائد کیا تھا کہ امریکا بین الاقوامی ہتھیاروں کے کنٹرول کے نظام کے خاتمے کا سبب بن رہا ہے اور پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیار جزرہ نما کوریا میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے منصفانہ رد عمل کے طور پر ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے اس بیان کے بعد سے کشیدگی میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

اب شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کی وجہ امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقیں ہیں، بااثر خاتون نے متنبہ کیا کہ ان کے ٹیسٹ میزائلوں میں سے کسی ایک کو بھی مار گرانے کے کسی بھی اقدام کو اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔

کم یو جونگ نے کہا اگر امریکا نے ہمارے سٹریٹجک ہتھیاروں کے تجربات کے خلاف فوجی کارروائی کی تو ان کا ملک کارروائی کرے گا۔

 انہوں نے اشارہ دیا کہ شمالی کوریا بحرالکاہل میں مزید میزائل داغ سکتا ہے، بحرالکاہل امریکا یا جاپان کی خودمختاری کے تابع نہیں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں