ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

appear

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے الیکشن کمیشن کے جاری وارنٹ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ کے پنڈی بینج میں چیلنج کردئیے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر کردی ہے،جس میں الیکشن کمیشن کے 4ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔ پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ پہلے معطل کر چکی ہے اور معاملہ زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن ممبران نے وارنٹ جاری کرکے اختیارات سے تجاوز کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے جاری قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ جبکہ فوری معطل کیے جائیں۔پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے پٹیشن انکے وکیل فیصل چودہری ایڈووکیٹ نے دائر کی، پٹیشن کی سماعت کل جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں