ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عام انتخابات 2 ماہ پہلے بھی ہو سکتے ہیں، قمر زمان کائرہ

stopped

اسلام آباد:مشیر وزیراعظم قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ عام انتخابات 2 ماہ پہلے بھی ہو سکتے ہیں،  انتخابات نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے، سب جماعتوں کی کوشش ہے کہ الیکشن اپنے وقت پر ہوں، لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ الیکشن کیلئے پیسے نہیں ہیں۔

مشیر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  حکومت الیکشن کمیشن کو پیسے دینے کی کوشش کرے گی، ہماری کوشش کے باوجود عمران خان نے اسمبلیاں توڑ دیں، سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر لیکن پیسے ہوں گے تو الیکشن کمیشن کو دیں گے، حکومت الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ  الیکشن اپنے وقت پر ہو جانے چاہئے، فیصلے تو ہو جاتے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد کرنا مشکل ہوتا ہے، 2 صوبوں میں الیکشن کرانے کیلئے 20 ارب روپے چاہئے، ملک میں مردم شماری چاہئے اور اس کیلئے بھی فنڈز چاہئے۔

قمرزمان قائرہ کا کہنا تھا کہ  جوڈیشری کہہ رہی ہے کہ ہمارے پاس عملہ نہیں ہے، فوج کا کہنا ہے کہ اضافی اہلکاردینے کی پوزیشن میں نہیں، وزیراعظم نے کہا تھا کہ عام انتخابات سے پہلے مردم شماری ہوگی، 2 صوبوں میں کیا پرانی مردم شماری پر الیکشن ہوگا، عام انتخابات 2 ماہ پہلے بھی ہو سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں