English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سفارتی تعلقات بحالی کا مطلب ایران سے اختلافات کا خاتمہ نہیں، سعودی وزیر خارجہ

ریاض:  سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران سے سفارتی تعلقات بحالی کا مطلب ایران سے تمام اختلافات کا خاتمہ نہیں۔

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کا معاہدہ مشترکہ خواہشات کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تمام باہمی اختلافات ختم ہوگئے ہیں، اگلے 2 ماہ میں ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے، ایرانی ہم منصب سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران نے گزشتہ جمعہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 2016ء  سے منقطع تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے اور 2 ماہ کے اندر ایک دوسرے کے ملکوں میں سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے