English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیبر پختونخوا میں انتخابات:گورنر نے الیکشن کیلئے 28 مئی کی تاریخ دیدی

polling stations

اسلام آباد:گورنرخیبرپختونخوا کے حاجی غلام علی نے خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 28 مئی کی تاریخ دیدی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ مجھ پر ساری قوم کا دبا ئوتھا، الیکشن کمیشن کے ساتھ ہماری اچھے ماحول میں مشاورت ہوئی ہے، کے پی میں 28 مئی کی تاریخ پر اتفاق ہو گیا ہے، ہم نے الیکشن کے لئے 28 مئی کی تاریخ دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے حوالے سے بہت سے سوالات اٹھے ہیں اور اٹھیں گے، امید ہے الیکشن خیر خیرت سے ہو جائیں، ہمارے قبائلی اضلاع کے لوگ آج بھی احتجاج پر ہیں، ہم پہلے بھی کہہ رہے تھے اور اب بھی کہہ رہے ہیں کہ امن وامان کا مسئلہ ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ لکی مروت اور چارسدہ میں کل بھی پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا، ہمارا مسئلہ امن و امان کا تھا۔قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گورنر خیبرپختونخوا نے ایوان صدر میں اہم ملاقات کی تھی ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا اور پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے گفتگو ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے متعلق الیکشن از خود نوٹس کیس میں دونوں صوبوں میں الیکشن 90 روز میں کرانے کا حکم دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے