ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 اگلے 30ماہ میں سستی اور ماحول دوست بجلی ملک میں پہنچائیں گے،خرم دستگیر

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ کہ سب سے بڑا 765کے وی میگا واٹ گرڈ اسٹیشن بنے گا ، پہلی اسٹیج میں تاثر سے بجلی لا ئیں گے، یہ ورلڈ بینک فنڈ پراجیکٹ ہے ، اس کی زمین حاصل کر لی گئی اور کنڑیکٹر زکرکے حوالے کردی گئی ۔

 بدھ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا  امید ہے کہ اگلے 30ماہ میں سستی اور ماحول دوست بجلی ملک میں پہنچائیں گے ، ڈیم کی تعمیر بھی ابھی جاری ہے ، گوادر پوری طرح مکمل ہوگیا اور تھر مٹیاری لائن پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

مانسہرہ گرڈ اسٹیشن پر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا ہے ، 29کلومیٹر کی ٹرانسمین لائن بچھا دی گئی ہے ۔  ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت گوادر کو بجلی ملے گی ، وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اس پراجیکٹ کا افتتاح کیا جائے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں