ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی عدالت: روسی صدر کے جنگی جرائم پر وارنٹ گرفتاری جاری

the map

واشنگٹن: عالمی فوجداری عدالت نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے یوکرین سے بچوں کے اغوا میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی بنیاد پر جنگی جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بین الاقوامی  خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت (آئی سی سی) نے ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر مبینہ طور پر بچوں کی غیر قانونی ملک بدری اور یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روسی فیڈریشن میں بچوں کی غیر قانونی منتقلی کے جنگی جرم کے ذمہ دار ہیں۔

قبل ازیں اسی طرح کے الزام میں آئی سی سی نے روسی فیڈریشن کے صدر دفتر میں بچوں کے حقوق کی کمشنر ماریا الیکسیوینا کی گرفتاری کے لیے وارنٹ بھی جاری کیے تھے۔ واضح رہے کہ ماسکو آئی سی سی کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا ہے۔

عدالتی بیان میں کہا گیا کہ اس بات پر یقین کرنے کے لیے معقول جواز موجود ہیں کہ روسی صدر نے بچوں کے اغوا کے لیے انفرادی، دوسروں کے ساتھ مشترکہ طور پر یا دوسرں کے ذریعے مجرمانہ کام کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں