ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سسر نے ملازمت انٹرویو کیلیے جانیوالی بہو کا سر پھاڑ دیا

نئی دہلی:بھارت میں نوکری کے لیے انٹرویو دینے جانے والی بہو پر سسر نے اینٹ سے حملہ کر دیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دلی کے علاقے فرید آباد کی رہائشی کاجول نامی خاتون گھر کے معاشی معاملات میں اپنے شوہر کا ہاتھ بٹانا چاہتی تھی اور وہ نوکری کے لیے انٹرویو دینے جا رہی تھی کہ اس کے سسر کو پتا چل گیا۔

کاجول کے سسر نے پہلے اپنی بہو کا راستہ روکا اور اسے واپس گھر جانے کا کہا لیکن جب کاجول نہ مانی تو اس کے سسر نے ہاتھ میں پکڑی اینٹ سے اسے مارنا شروع کر دیا۔

کاجول کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے سر میں 17 ٹانکے آئے جب کہ لڑکی کے گھر والوں کی شکایت پر کاجول کے سسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں