English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انتشار انگیز تقاریر کیس، شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم

لاہور کی سیشن کورٹ نے پریس کانفرنس میں انتشار انگیز تقاریر کے کیس میں شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پریس کانفرنس میں انتشار انگیز تقاریر اور سڑک بلاک کرنے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کے خلاف سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع کر دی۔پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں تفتیشی افسر کا نہیں بتایا جا رہا۔عدالت نے شاہ محمود قریشی کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے