English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ساری منصوبہ بندی عمران خان کودیوارسے لگانے کیلئے ہورہی ہے،شیخ رشید

Imran Khan

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری منصوبہ بندی عمران خان کودیوارسے لگانے کیلئے ہورہی ہے لیکن یہ دیوارپی ڈی ایم پرہی گرے گی   ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اوراسکی پارٹی کونااہل یاکالعدم قراردیناآسان نہیں ہوگاپاکستان پہلے ہی تنہا ہوچکاہے ،روپے کی قدرکم ترین سطح پرآ گئی ،معاشی مشکلات میں خوفناک اضافہ ہوگیا،آئی ایم ایف اورغیرملکی امداد دونوں دور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں حکومت اپنے سے بڑی قراردادلائے گی توحکومت مزیداضطراب تشویش میں مبتلاہوجائیگی کیونکہ وہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہی25مارچ ہفتے کی رات تراویح کے بعدلاہورمیں مینارپاکستان پرجلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آخری فیصلہ سپریم کورٹ کے پاس ہے الیکشن ہوں گے یاجوڈوکراٹے ہوں گے ملک کی بقاء الیکشن میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے