English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جن 6یوسیز کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا ہے ہم اس کو چیلنج کریں گے ، حافظ نعیم

کراچی:امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ کراچی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے آئے روز شہریوں کو  مصیبت  کا سامنا کرنا پڑتا ہے کبھی بجلی غائب تو کبھی گیس نہیں ہے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے جب تک کراچی میں اپنا میئر نہیں بنتا  شہر کو  ایسے ہی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا شہری  ملتوی شدہ 11نشستوں کے انتخابات میں جماعت اسلامی کو بھر پور طریقے سے کامیاب کروائنگے۔

بلدیاتی انتخابات میں ملتوی شدہ بلدیاتی نشستوں پر انتخابات،شہر کی موجودہ حالت اور عوامی مسائل کے حوالے سے دفتر جماعت اسلامی کراچی ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری ملتوی شدہ 11نشستوں کے انتخابات میں جماعت اسلامی کو بھر پور طریقے سے کامیاب کروائنگے ،جن 6یوسیز کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنایا ہے ہم اس کو چیلنج کریں گے اور بھر پور طریقے سے اس کا مقدمہ لڑیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 18اپریل کو بھی پیپلز پارٹی دھاندلی کی بھر پور کوشش کرے گی،جماعت اسلامی کے کارکنان اس کے لیے بھرپور الیکشن مہم چلائیں۔

انہوں  نے کہاکہ  حکومتی اعلان کے باوجود سحر وافطار کے اوقات کار میں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،سحر و افطار کے وقت گیس کی لوڈ شیدنگ فوری بند کی جائے،رمضان المبارک کے مہینے میں کے الیکٹرک نے عوام کی جینا مشکل کردیا ہے،بجلی منقطع کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اوربلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے