ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شرح سو د میں اضافہ: عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف قرار

کراچی:امیرجماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے حکومت کی جانب سے ایک بارپھر شرح سود میں ا ضافہ کوعذاب الٰہی کودعوت دینے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی غلامی ،سودی لعنت اورکرپٹ قیادت سے نجات حاصل کئے بغیرملک ترقی اورعوام مسائل سے نجات حاصل نہیں کرسکتے۔

محمد حسین محنتی نے کہا کہ  جس نے ایمان واحتساب کے ساتھ روزوں اورقیام ولیل کا اہتمام کیا وہ فلاح پاگیا۔رمضان نزول قرآن اورامت مسلمہ کی روحانی وجسمانی ٹریننگ اورفتوحات کا مہینہ ہے۔

صوبائی امیر کاکہناتھاکہ ایک طرف ایوان بالا میں سود کے متعلق متفقہ طورپر قرارداد کی منظوری اوراپیلوں کی واپسی تودوسری طرف اورایک بارپھر شرح سود میں 21فیصدتک اضافہ کردینا حکومتی دہرے معیار کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومتی عیاشیوں اورناکام معاشی پالیسوں کے نتیجے میں آج ملک میں مہنگائی کا پچاس سالہ رکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔پاکستان آئی ایم ایف کا پانچواں مقروض ملک ہے جس کا ہرشہری ڈھائی لاکھ روپے تک کا مقروض ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں