ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس سے تیل درآمد رواں ماہ شروع ہوگی، وزیر مملکت

a little burden

کراچی: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے روس سے تیل کی درآمد رواں ماہ اپریل ہی میں شروع ہونے کا اعلان کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں چل رہے ہیں اور رواں ماہ روس سے خام تیل کی در آمد کا آغاز ہوجائیگا ،گیس کے ملکی ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں او ر اس برس بھی موسم سرما میں گیس کی قلت کا سامنا رہے گا۔

پی ایس او ہاؤس میں پٹرولیم ڈیلرز اور کراچی چیمبر میں تاجروں و صنعت کاروں سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا گیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ سحر و افطار کے اوقات میں صارفین کو بجلی اور گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھی جاسکے،اس سلسلے میں ہماری گورنر سندھ سے بھی بات ہوئی ہے ،تاہم میں گورنر سندھ سے درخواست کروں گا کہ بل ضرور جمع کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بارشوں اور موسم سرد ہونے کے باعث وہاں گیس کی طلب بڑھ گئی ہے ،ہمارا بنیادی نقطہ یہ ہے کہ ملک میں صنعتی پیداواری عمل کو بڑھایا جاسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں