ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رہائی کیلیے یکم مئی کو گوادرمیں دھرناواحتجاج ہوگا

کوئٹہ: نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالکبیر شاکر ، ڈاکٹرعطاء الرحمان ،زاہدا ختر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے حقوق کا پاسبان ،تین ماہ سے عوامی مسائل کے حل اورحقوق مانگنے کے جر م میں قید مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پر جھوٹے مقدمات بنانے ، ضمانت کے قانونی حقوق سے محروم کرنے اور قید کرنے کے خلاف یکم مئی کو گوادرمیں احتجاج ودھرنا ہوگا۔

امرائے اضلاع کی قیادت میں قافلے گوادر جائیں گے اور مرکزکی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں احتجاج ہوگا ۔امرائے اضلاع گوادر قافلے لے جانے کی تیار ی کریں ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر ساحل پر ٹرالرمافیازسے ملی بھگت ،بارڈرپر بھتہ ورشوت لینے سمیت بلوچستان کے وسائل لوٹنے والوں کے خلاف جدوجہد شروع کیا ان لٹیروں،بھتہ لینے والوں اور ٹرالر مافیاز وتاجروں سے لاکھوں کروڑوں روازنہ بھتہ لینے والوں کو یہ پسند نہیں آیا کہ ان کے دھندہ خراب ہوجائے اس لیے۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا اور اب نہ ضمانت کا قانونی حق دیتا ہے نہ رہائی دیتا ہے۔ جماعت اسلامی وحق دوتحریک عدل وانصاف کے قیام ،مظالم وجرائم کے خلاف ہر فورم پر آوازبلند کر رہی ہے۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ پرجھوٹے مقدمات ختم کرنے ،رہائی اور بھتہ خوری ولوٹ مار کے خلاف ہر آئینی قانونی راستہ اختیار کریگی۔

عوام مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیساتھ ہے۔ رہائی ،جھوٹے مقدمات ،بھتہ خوری ،ظلم وجبر،مافیاز کے خلاف احتجاج میں حق دوتحریک کیساتھ ہے۔ مقتدر قوتیں حالات مزید خراب نہ کریں بلکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کوجلد رہا ،مقدمات ختم اور گوادر کے عوام کو ان کے قانونی حقوق دے دیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں