English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جلائو، گھیرائو مقدمہ:پی ٹی آئی رہنمائوں کوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم

لاہور: کی انسداددہشت گردی عدالت نے جلائو، گھیرائواور پولیس پر تشدد کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل اسدعمر، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت چھ رہنمائوں کی جانب سے عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 27اپریل تک توسیع کرتے ہوئے انہیں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

دوران سماعت جے آئی ٹی سربراہ عمران کشور نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزمان نے بیان ریکارڈ کروادیا ہے تاہم گواہوں کی موجودگی میں سوالات کرنے ہیں۔اس پر عدالت نے تمام ملزمان کو ہدایت کی کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔

عدالت نے تمام ملزمان کو فوری طور پر شامل تفتیش ہونے کاحکم دیا ہے۔عدالت نے اسد عمر، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی اور حسان نیازی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 27اپریل تک توسیع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے