English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قومی اسمبلی کے حلقہ 118 اور 108کے ضمنی انتخابات منسوخی کیلئے درخواست دائر

القمر

لاہور :ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ 118 اور 108 کے ضمنی انتخابات منسوخ کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے فرخ حبیب اور اعجاز شاہ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے سے درخواست دائر کی ہے ۔ درخواست گزار نے مقف اختیار کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے انتخابات کیلئے 120 دن سے کم کا عرصہ رہ گیا ہے، 120 دن سے کم کا عرصہ ہو تو ضمنی انتخابات نہیں ہوسکتے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 120 دن سے کم دن ہونے پر ضمنی انتخاب کرانا قانون کے منافی ہے اور ایسے انتخاب کی کوئی گنجائش نہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 118 اور 108 میں ضمنی انتخاب کو منسوخ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے