English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اہل کراچی ایم کیو ایم سے مزید بیوقوف نہیں بنیں گے، علی زیدی

پی پی نے صرف کرپشن اور چوری کے ٹیکے لگائے، علی زیدی

کراچی:  پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی کے عوام ایم کیو ایم کے کھوکھلے اور فضول دعوں سے مزید بیوقوف نہیں بنیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ میں انہیں اسی لیے مجبور قومی موومنٹ کہتا ہوں۔

علی زیدی نے مزید کہا ہے کہ جلد ان میں سے کوئی دعوی کرے گا کہ انہیں زبردستی پی ڈی ایم میں شامل کیا گیا ہے، حالانکہ کہتے تھے ایک فون کال کا انتظار ہے، نہ جانے کس کی؟ شرم ان کو مگر نہیں آتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے