ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان اپوزیشن میں بیٹھ جاتے تو کوئی قیامت نہیں آتی، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری حکومت کا حصہ ہیں، مفاہمت کا بادشاہ کوئی نہیں ہوتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ڈالر مارکیٹ کے مطابق چلتا ہے،ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ذمہ داری وزیرخزانہ کو قبول کرنی پڑتی ہے، اگر ہم حکومت میں نہ آتے تو ملک 6ہفتے کے اندر دیوالیہ ہوجاتا، اس وقت ملک کے دیوالیہ ہونے کا کوئی خطر ہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  عمران دور میں آپ کے دوست ممالک آپ کی بات ماننے کو تیار نہیں تھے،کوئی ادارہ آپ سے بات کرنے کو تیار نہیں تھا، عمران خان اپوزیشن میں بیٹھ جاتے تو کوئی قیامت نہیں آتی۔آئین کی بالادستی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں